English

پی ایج اے فاؤنڈیشن کے بارے میں معلومات    

پی۔ایچ۔اے۔فاؤنڈیشن سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ساتھ کمپنیز آڑڈیننس 1984 کے سیکشن 42 کے تحت ایک رجسٹر شدہ پبلک لمیٹیڈ کمپنی ہے۔ وزارتِ مکانات و تعمیرات کے ایک عضوِ کارآمد کی حیثیت سے پی۔ایچ۔اے۔ایف۔ پاکستان بھر میں گھروں کے فقدان پر قابو پانے کی لگاتار کوشش کر رہا ہے۔ پی۔ایچ۔اے۔ فاؤنڈیشن کم اور درمیانی آمدنی والے طبقات کے لئے مالکانہ حقوق پر کم قیمت رہائشی گھر مہیا کرتا ہے۔ 1999 میں اس کے آغاز سے ہی پی۔ایچ۔اے۔ فاؤنڈیشن نے عوام النا س اور وفاقی سرکاری ملازمین کے لئے وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں اہم مقامات پر لاتعداد رہائشی یونٹس تعمیر کیے۔ پی۔ایچ۔اے۔ فاؤنڈیشن کا ہمیشہ سے مقصد اعلیٰ معیار اور جدت کی حامل عمارات کی کم قیمت اور سستی تعمیر رہا ہے۔ گراؤنڈ + 3 بلڈنگ اپارٹمنٹس کی کامیاب فراہمی کے بعد پی۔ایچ۔اے۔ فاؤنڈیشن اب بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر کی جدوجہد کر رہا ہے۔ کراچی میں پی۔ایچ۔اے۔ معمار ٹاورز کی تعمیر اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔ پی۔ایچ۔اے۔ فاؤنڈیشن نے مکانات اور پلاٹوں کی فراہمی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ الاٹیز کا سکون اور آسانی ہمیشہ سے پی۔ایچ۔اے۔ فاؤنڈیشن کی توجہ کا مرکز رہا ہے لہٰذا لاہور اور کراچی میں علاقائی دفاتر بھی قائم کیے گئے ہیں۔