English

ایسوسی ایشن کی یادداشت

کمپنی کا نام پی۔ایچ۔اے فاؤنڈیشن ہوگا۔


کمپنی کا رجسٹرڈ شدہ دفتر دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں واقع ہوگا۔


.کمپنی کے قیام کے مقاصد مندرجہ ذیل ہیں


الف) پی ایچ اے فاؤنڈیشن کا مقصد کم آمدنی والے طبقات، وفاقی سرکاری ملازمین، فاؤنڈیشن کے ملازمین اور فاؤنڈینش کے طے کردہ دیگر طبقات کے لئے مالکانہ حقوق کی بنیاد پر سستے اپارٹمنٹس کی تعمیر کے ذریعے بے گھر افراد کو گھر مہیا کرنا ہے۔


ب) اسلام آباد اور پاکستان کے دیگر شہروں میں ہاؤسنگ سکیم کا آغاز، سپانسر اور ان پر عملدرآمد کے ذریعے کم آمدنی والے طبقات، فاؤنڈیشن کے ملازمین اور فاؤنڈینش کے طے کردہ دیگر طبقات کے لئے مالکانہ حقوق کی بنیاد پر اپارٹمنٹس کی تعمیر کرنا ہے۔


اپنے مقاصد کے حصول کے لئے کمپنی مندرجہ ذیل اختیارات کی حامل ہوگی:


اثاثے، بقایاجات، کلیمز، حقوق، مراعات اور دیگر سہولیات تحویل میں لینے / یا دوسری صورت میں اگر موجودہ اتھارٹی جیسا کہ ’’پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی‘‘ جو کہ غیر رجسٹرڈ شدہ حیثیت کی حامل تھی اور وزارت مکانات و تعمیرات، حکومتِ پاکستان کی قرارداد نمبر 1(1)/200-ورکس، مورخہ 8 مارچ، 2000 کی منظوری کے ذریعے معرضِ وجود میں آئی جس کی تشہیر سرکاری گزٹ میں شائع کردہ نوٹیفیکیشن نمبر این-382/ایل7646، مورخہ 10 مارچ، 2000 کے ذریعے کی گئی۔


کمپنی اپنے مقاصد کے حصول کے لئے قانونی ذرائع سے حاصل ہونے والے چندہ، امداد اور تحائف کیش یا کسی اور صورت میں قبول کرسکتا ہے۔


کمپنی اپنے نام پر بینک میں اکاؤنٹ کھلوا کر رقوم کو جمع کروانے، تصدیق کرنے، مکمل کرنے اور پرامسری نوٹس، بلوں، چیکوں اور دیگر آلات کے اجراء کے لئے استعمال کر سکتی ہے۔


منقولہ یا غیر منقولہ جائیداد کو تحویل میں لینا، تبدیل کرنا، بہتر بنانا، لیز پر حاصل کرنا، کرائے پر لینا، بیچنا، کرائے پر دینا یا دوسری صورت میں استعمال میں لانا اور کسی بھی قسم کے حقوق اور مراعات یا جو بھی ہیں کی روشنی میں مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کر سکتی ہے۔ اور کمپنی کسی بھی قسم کے ریئل سٹیٹ یا ہاؤسنگ کے کاروبار کو تحویل میں نہیں لے گی۔